سرینگر// 29 ستمبر سے جاری سالانہ لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ میں اے ڈویژن کے چار میچ گندون گراؤنڈ راج باغ اورٹی آر سی سری نگر میں کھیلے گئے۔ پہلا میچ مہجور ایف سی اور سیون سٹار ایف سی کے درمیان کھیلا گیا جو سیون سٹار ایف سی نے 2: 1 گول سے جیتا۔ عنایت اور عمر نے سیون سٹار ایف سی کے لیے ایک ایک گول کیا اور مہجور ایف سی کے لیے ساحل اسکورر تھا ، جبکہ دوسرا میچ یونائیٹڈ کشمیر ایف سی اور پاندریٹھن ایف سی کے درمیان کھیلا گیا۔ یونائیٹڈ ایف سی 2: 0 گول سے جیت گئی۔ تیسرا میچ ریئل کاسمو ز ایف سی اور باغ ہمدان ایف سی کے درمیان کھیلا گیا۔ریئل کاسمو ز ایف سی نے اور باغ ہمدان ایف سی کو 2: 0 گول سے شکست دی ۔ چوتھا میچ مخدومی ایف سی اور نشاط ایف سی کے درمیان کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں نے 1: 1 گول ڈرا کھیلا۔ٹورنامنٹ کا انعقاد جے کے ایف اے کے تعاون سے جے کے ایس سی کے ساتھ کیا گیا ہے۔