عظمیٰ نیوز سروس
سری نگر//کاؤنٹر انٹیلی جنس کشمیر (سی آئی کے) نے پیر کو ایک سوشل میڈیا صارف کو کوکرناگ میں جاں بحق ہوئے ڈی ایس پی ہمایوں مزمل کے خلاف نفرت انگیزاورگالی گلوچ پر مبنی مواد اپ لوڈ کرنے پر حراست میں لیا۔ نے کہا، “ایک انسٹاگرام صارف کو ڈی ایس پی کے خلاف نفرت انگیز اور بدسلوکی پوسٹ کرتے ہوئے پایا گیا۔ ہمایوں مزمل جو دیگر فوجی افسران کے ساتھ، بدھ کو کر ناگ میں جھڑپ کے دوران جاں بحق ہوئے۔صارف کی شناخت جسٹ ڈائل میں عرفان ملک (43) آپریٹر،ولد عبدالرشید ملک ساکن چوٹہ بازار سری نگر کے رہائشی کے طور پر کی گئی ہے۔ قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس سٹیشن CID CIK کی FIR نمبر 07/2023 میں مقدمہ درج کر کے حراست میں لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے، سیکورٹی فورسز کے ارکان کو دھمکی دینے اور دہشت گردی کو گلیمرائز کرنے وغیرہ کی کارروائیوں کے سلسلے میں زیر تفتیش ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ایسے بہت سے صارفین CIK کی نظر میں ہیں اور ایسے صارفین کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔