سرینگر//سرینگر پولیس نے ڈی ۔ ایس۔ پی محمد ایوب پنڈت کے قتل کیس میں ملوث مزید ملزمان کی پہچان کیلئے عوام سے مدد طلب کی تاکہ اس کیس میں ملوث تمام ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔پولیس کی طرف سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سرینگر پولیس نے ڈی ۔ایس ۔ پی محمد ایوب پنڈ ت ساکن نوپورہ خانیار جوکہ جامع مسجد شریف نوہٹہ سرینگر میں ایکس کنٹرول ڈیوٹی پر معمور تھا کو لوگوں نے بے دردی سے قتل کیاتھا۔ پولیس نے اس سلسلے میںدفعہ 302RPC کے تحت کیس درج کرکے قتل کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں ایک سپیشل تفتیشی ٹیم تشکیل دی ہے جنہوں نے اس کیس میں سرعت لانے کے خاطر قتل کیس میں مذید ملوثین کی گرفتاری عمل میں لانی ہے۔ سرینگر پولیس بذریعہ نوٹس عام الناس سے التماس کرتی ہے اگر کسی شخص کو اس قتل کے سلسلے میں کوئی بھی جانکاری ہوتو پولیس کے سپر انٹنڈنٹ نارتھ سٹی سرینگر کے ساتھ یا ان فون نمبرات 01942-453214,9419140715 یا 9596770664 پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں ۔پولیس بیان کے مطابق اس قتل کیس کے بارے میں اطلا ع فراہم والے فر د یا افراد کے نام و پتہ ہر قیمت پر خفیہ رکھا جاے گا۔