عظمیٰ نیوزسروس
جموں//جموں و کشمیر کے رہنے والے آئی پی ایس افسر راکیش بلوال کو منی پور میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کے سپر ٹائم سکیل پر ترقی دی گئی ہے۔منی پور کے گورنر نے بلوال سمیت 2012 بیچ کے تین آئی پی ایس افسران کو سپر ٹائم اسکیل رینک پر ترقی دینے کی منظوری دی ہے۔بلوال، 2012بیچ کے آئی پی ایس افسر، نے اپنے کیریئر کے دوران کئی اہم عہدوں پر خدمات انجام دی ہیںجس میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سری نگر شامل ہے۔