رام بن//ڈپٹی انسپکٹر جنرل ڈوڈہ کشتوار رام بن رینج بسنت کمار رتھ نے ڈسٹرکٹ انتظامیہ کانفرنس ہال میں ایک عوامی اجلاس منعقد کیا اور مختلف سماجی سیاسی تنظیموں کے عوامی نمائندوں کی شکایتیں سنیں۔میٹنگ میں سیول سوسائٹی ،مین سٹریم سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں،سابق پنچایت نمائندوں،غیر سرکاری اداروں،طلباءیونینوں ، ٹریڈ یونین رضاکاروں اور پولیس افسران نے شرکت کی۔میٹنگ میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس بسنت کمار رتھ نے ان کی شکایات کو غور سے سنا۔ڈی آئی جی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لا اینڈ آرڈر ،کرائم یا ٹریفک سے متعلق ان کی تمام دشواریوں کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ ان کی شکایات کے ازالہ کےلئے اعلیٰ حکام تک پہونچائیں گے۔اس موقعہ پر ایس ایس پی رام بن موہن لال ۔ایڈیشنل ایس پی مشتاق چوہدری،ڈی ایس پی ہیڈ کورٹر امتیاز احمد شان اور دیگر افسران موجود تھے۔