Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

ڈیڑھ سو سال پرانا خواب مودی حکومت میں حقیقت بننے جا رہا ہے :ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Towseef
Last updated: June 6, 2025 12:01 am
Towseef
Share
3 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوزسروس

جموں//مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کو ملک کے دیگر حصوں سے ریل کے ذریعے جوڑنے کا جو خواب آج سے لگ بھگ ڈیڑھ سو سال قبل مہاراجہ پرتاپ سنگھ نے دیکھا تھا، وہ اب وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حقیقت بننے جا رہا ہے ۔ریاسی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کہا کہ جموں و کشمیر میں ریل پٹری بچھانے کا پہلا منصوبہ 19ویں صدی کے آخر میں مہاراجہ پرتاپ سنگھ نے بنایا تھا، جس کے لیے برطانیہ سے انجینئرز بھی بلائے گئے ، لیکن وقت کی سیاسی اور تکنیکی رکاوٹوں نے اس عمل کو روک دیا۔انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد بھی اس خواب کی تعبیر میں تاخیر ہوئی، اور 1972 میں پہلی بار جموں تک ریل پہنچنے کا موقع ملا۔ تاہم، اس کے بعد کئی دہائیوں تک کشمیر کو ریل نیٹ ورک سے جوڑنے کا عمل سست روی کا شکار رہا، اور دنیا کے سب سے اونچے ریلوے پل چناب پل پر کئی طرح کے تنازعات بھی سامنے آئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سال 2014 میں نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد اس منصوبے کو نئی توانائی ملی، اور موجودہ حکومت نے تکنیکی، جغرافیائی اور حفاظتی چیلنجوں کے باوجود ہمت اور عزم کے ساتھ اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ‘اب محض تین گھنٹوں میں کٹرا سے سری نگر تک وندے بھارت ٹرین کے ذریعے پہنچا جا سکے گا۔ اس سے نہ صرف عام مسافروں کو سہولت ہوگی بلکہ سیاحت، تجارت اور مقامی معیشت کو بھی فروغ ملے گا۔’انہوں نے کہا کہ شری ماتا ویشنو دیوی کے یاتری اب ریل کے ذریعے پٹنی ٹاپ اور دیگر سیاحتی مقامات کا رخ کر سکیں گے ، اور پھر براہ راست سری نگر تک سفر کر سکیں گے ۔ یہ ریل لنک راستے میں متعدد سیاحتی مقامات کو جوڑتے ہوئے کشمیر کو سیاحتی نقشے پر نئی جہت دے گا، اور قومی شاہراہ پر ٹریفک کا دباؤ بھی کم ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں وادی کشمیر سے تازہ چیری کی کھیپ کو ٹرین کے ذریعے ملک کی دیگر ریاستوں تک پہنچایا گیا، اور اب مال برداری اور فوجی نقل و حرکت بھی بہتر انداز میں انجام دی جا سکے گی، جس سے سری نگر جموں قومی شاہراہ پر بوجھ کم ہوگا اور مقامی لوگوں کو بھی راحت ملے گی۔مرکزی وزیر نے زور دے کر کہا کہ‘یہ محض ایک ریلوے منصوبہ نہیں بلکہ جموں و کشمیر کے لیے ایک نئے ترقیاتی دور کا آغاز ہے ، جو پورے خطے کو قومی ترقی میں شامل کرے گا اور ایک تاریخی سنگ میل ثابت ہوگا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
راجوری میں قربانی کے جانوروں کی خریداری کیلئے لوگ امڈ پڑے قربانی کے جانوروں کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں بھی تیزی، منڈی میں گہما گہمی عروج پر
پیر پنچال
ڈی سی اور ایس ایس پی راجوری نے مرکزی عیدگاہ کا دورہ کیا
پیر پنچال
عید سے قبل پونچھ میں اشیائے خوردونوش کے معیار اور صفائی کا جائزہ لیا گیا
پیر پنچال
ڈی آئی جی راجوری پونچھ رینج نے ایچ ایس تھنہ میں عوامی دربارلگایا عام لوگوں کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیا ،مو قعہ پر ہی کئی مسائل کا ازالہ کیاگیا
پیر پنچال

Related

جموں

عالمی یوم ماحولیات 2025 میتھالن-بندرابن کشتواڑ میں شجرکاری، صفائی مہم کا اہتمام

June 6, 2025
جموں

وزیر اعظم کے دورے پر کٹرہ ریلوے سٹیشن پر جشن کا ماحول

June 6, 2025
جموں

لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما کا دورہ بسنت گڑھ، سیکورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

June 6, 2025
جموں

۔11ہزارروپے رشوت مانگنے اور لینے کا الزام | جموںمیں ڈپٹی فاریسٹر اور فاریسٹ گارڈکوگرفتار کیاگیا

June 6, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?