عاصف بٹ
کشتواڑ//ڈیوٹی میںمبینہ غفلت شعاری کے الزام میں ضلع الیکشن آفیسر کشتواڑ نے ڈپٹی چیف ایجوکیشن آفیسر کو معطل کر دیا ہے۔سی این آئی کے مطابق اپنے فرائض میں مبینہ طو پر غفلت برتنے کے الزام میں ضلع الیکشن آفیسر کشتواڑ نے ڈپیٹی چیف ایجوکیشن آفیسر کو نوکری سے معطل کر دیا ہے ۔ اس ضمن میں ضلع الیکشن آفیسر کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم کے مطابق مسعود احمد قاضی ڈپٹی چیف ایجوکیشن آفیسر کشتواڑ، بغیر پیشگی اجازت کے ہیڈ کوارٹر چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ اس سے حکومت متاثر ہوئی ہے۔ حکمنامہ میں لکھا گیا کہ ’’ زیر التواء، فرائض سے غفلت برتنے پر مزید انکوائری، مذکورہ افسر کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے‘‘۔انہوں نے لکھا کہ معطلی کی مدت کے دوران، وہ سب ڈویژنل مجسٹریٹ مروہ کے دفتر میں منسلک رہے گا۔ ضلع الیکشن افسر کے ذریعہ جاری کردہ حکم میں کہا گیا ہے کہ اے ڈی ڈی سی کشتواڑ انکوائری کریں گے اور ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کریں گے۔