عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // جموں و کشمیر حکومت نے ہفتے کے روز دو ڈاکٹروں کو ان کی غیر مجاز غیر حاضری پر فوری طور پر برطرف کر دیا۔ایک آرڈر کے مطابق ڈاکٹر عاصم شمین زاز کی خدمات، جنہیں میڈیکل آفیسر کے طور پر تعینات کیا گیا تھا اور انہوں نے اپنی بھتیجی کی کینیڈا میں شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے 89 دن کی گرانٹ کے لیے سی ایم او، بڈگام کو چھٹی کی درخواست جمع کرائی تھی۔ لیکن چھٹی ختم ہونے کے بعد ڈاکٹر نے دوبارہ ڈیوٹی جوائن نہیں کی۔حکومت نے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر کولدیپ کور کی خدمات کو بھی ختم کردیا۔ انہوں نے جی ایم سی، بارہمولہ کو ایک سال کی مدت کے لیے مطالعاتی چھٹی کی منظوری کے لیے درخواست جمع کرائی، لیکن ان کی چھٹی ختم ہونے کے بعد، وہ دوبارہ اپنی ڈیوٹی پر نہیں آئیں۔