کپوارہ//جموں و کشمیر پولیس کے ایک اہلکار نے ہفتہ کو ہندوارہ کے یونسو علاقے میں دریا پہرو میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ۔معلوم ہو اہے کہ سرینگر میں تعینات جمو ں و کشمیر پولیس کے ایک اہلکار سمیر جی کمار بیلٹ نمبر862/S14،14مئی 2017کو اپنی ڈیوٹی کے دوران اپنے چاچادلیپ کمار جو جمو ں و کشمیر پولیس میں ہیڈ کانسٹیبل ہے اور اپنے ایک دوست کے ساتھ کپوارہ آ یا جہا ں سمیر نے اپنے چاچا کو ڈسٹرکٹ پولیس لائنز کپوارہ میں چھو ڑ دیا اور ہفتہ تک بھی مذکورہ پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی پر واپس نہیں لوٹے جس کے بعد اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر پولیس اہلکار کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ سرینگر کے شیر گڑھی تھانہ میں درج کرائی گئی ۔پولیس بیان کے مطابق سمیر نے ہفتہ کو ہندوارہ کے یونسو علاقے میں نالہ پہرو کے پل پر دریا میں چھلانگ لگا دی اور اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ۔پولیس کے مطابق مذکورہ پولیس اہلکار نے شراب پی لی تھی اور نشہ کی حالت میں اس نے ایسا قدم اٹھایا تاہم پولیس معاملہ کی نسبت سے تحقیقات کر رہی ہے ۔مذکورہ پولیس اہلکار کی لاش کو ڈھونڈ نکا لنے کے لئے بحری فوج اور کمانڈوں کی خدمات حاصل کی گئی تاہم آخری اطلاعات ملنے تک پولیس اہلکار کی لاش کو کوئی اتہ پتہ نہیں مل سکا ۔