عاصف بٹ
کشتواڑ//اندروال کے زونل ایجوکیشن آفیسر نے مڈل سکول لوئی دھارمیں ادارہ کے سربراہ خورشید احمد قاضی کو غیر مجاز غیر حاضری پروجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ نوٹس کے مطابق قاضی انیس مارچ سے 22مارچ تک اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے ہیں۔زیڈ ای او دفتر نے جے کے اسمارٹ اٹینڈنس کا جائزہ لینے کے بعد تصدیق کی۔ ایک اور استاد سراج الدین آر آرای ٹی 22مارچ کو غیر حاضر پائے گئے۔ نوٹس صورتحال کی سنگینی کو اجاگر کرتا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قاضی کی سکول کی ڈیوٹی سے مسلسل غیر مجاز غیر حاضری اور سکول کے سربراہ ہونے کے ناطے سکول کے معاملات میں غلط انتظام کرناناقابل قبول رویے کو ظاہر کرتا ہے جس سے طلباء کی پڑھائی میں بہت زیادہ نقصان ہوتا ہے۔ قاضی کو تین دن کے اندر تحریری وضاحت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے کہ جموں و کشمیر سول سروس کلاسیفیکیشن، کنٹرول اینڈ اپیل رول 1956کے رول 31 کے مطابق ان کے خلاف تادیبی کارروائی کیوں نہیں کی جائے۔ انکوائری کے نتائج تک ان کی مارچ کی تنخواہ روک لی جائے گی۔ نوٹس میں یہ بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ مقررہ وقت کے اندر جواب دینے میں ناکامی کا نتیجہ یہ سمجھا جائے گا کہ قاضی کے پاس پیش کرنے کے لیے کوئی دفاع نہیں ہے ۔
ڈیوٹی سے غیر حاضری کا شاخسانہ | سکول سربراہ ودیگر اساتذہ کونوٹس
