عاصف بٹ
کشتواڑ //ڈیوٹی سے غیر حاضری کی پاداش میں ضلع کشتواڑ کے مختلف علاقوں کے اسکول کے 10 اساتذہ کو فوری طور معطل کردیاگیا ہے جبکہ 1 اسکول و 4 اساتذہ کے خلاف وجہ بتاو نوٹس جاری کرکے ان سے رپورٹ طلب کی گئی ہے۔کشمیر عظمی کو ملی تفصیلات کے مطابق چیف ایجوکیشن افسر نے 11 مئی کو یوپی ایس متو محلہ کا اچانک دورہ کیا اور قریب1:35منٹ پر اسکول بند پایاگیا۔ اسکول میں اساتذہ کی کل تعداد 10ہے جبکہ 55 طالب علم ہیں جسکے بعد جے کے اٹینڈس سسٹم پر انکی حاضری دیکھی گی جس میں سورن لتا شرما ماسٹر ، سفیرہ تحسین ، منظور حسین ، غزالہ پروین ، ارشاد احمد ڈار ، تسلیم کوثر ، رحمت خان ، شازیہ بشیر کھانڈے ٹیچر گریڈ دوم نے صبح اپنی حاضری پورٹل پر لگائی تھی جسکے بعد انھوں نے اسکول کو چھوڑدیاتھاجبکہ دو اساتذہ رومیکا سین و کنچن دیوی ڈیوٹی سے غیر حاضر پائی گی۔ جسکے بعد سی ای او کشتواڑ نے حرکت میں آکر اٹھ اساتذہ کو فوری طور معطل کردیا جبکہ دو اساتذہ کے خلاف وجہ بتاو نوٹس جاری کیا اور ان سے پانچ روز میں وضاحت طلب کی گئی جبکہ تین رکنی کمیٹی رادھا سین پرنسپل ہائی سکینڈری اسکول ترگام کی زیرنگرانی بنائی گی اورکمیٹی کو20مئی تک رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت دی گئی وہی ایک اور حکم نامہ سی ائی او کشتواڑ کی جانب سے جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ گیارہ مئی کو سوشل میڈیاپر ایک ویڈیو یو پی ایس کجائی زون پاڈر کی موصول ہوئی جس میں اسکول بند پایا گیا۔ اسکول میں طلباء کی کل تعداد 38 ہے جبکہ 5 اساتذہ موجود ہیں اورصبح 10:05بجے کوئی بھی استاد اسکول میں موجود نہ تھا۔این لاین حاضری دیکھنے پر پتا چلا کہ اخلاق احمد زرگر ٹیچر گریڈ دوم نے 10:14 پر حاضری لگائی ہے اور 3:45 پر دوسری حاضری لگائی ہے جبکہ مدن لال سہیل اکبر خطیب و سلمہ بٹ غیر حاضر پائی گئی جبکہ ایک اساتذہ روضیا اسلم چھٹی پر تھی۔ جس پر کارروائی کرتے ہوے مدل و سہیل خطیب کو معطل کردیاگیا اور پرنسپل ہائر سکینڈری اسکول لگری سویتا شرما کی زیرنگرانی تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی اوران سے رپورٹ طلب کی گئی ۔حکام نے بتایا کہ اسی طرح تعلیم زون درابشالہ سے سامنے آئے معاملات میں مڈل اسکول بھٹکوٹ کے خلاف وجہ بتاو نوٹس جاری کیا گیا۔ حکم نامے میں بتایا گیا کہ اسکول کو اسکولی اوقات کار کے دوران بند پایاگیا۔ یہ بھی دیکھا گیا ہے ہیڈ ماسٹر نے اپنے ڈی ڈی او (زونل ایجوکیشن آفیسر، دراب شالہ) کو اطلاع دئیے بغیر طلباء کی تعلیم کو خطرے میں ڈالتے ہوئے ادارے کو بند کر دیا تھا۔ مواصلات کے فقدان اور کوئی معقول وجہ بتائے بغیرفرائض کے تئیں ذمہ داری کا مظاہرہ کیا گیااس سلسلہ میں 13مئی تک وجہ بتائو نوٹس جاری کیاگیا ہے اور آخری تاریخ تک درست اور منصفانہ جواب فراہم کرنے میں ناکامی کو جرم کے اعتراف کے طور پر سمجھا جائے گا۔ہیڈ ماسٹر ایچ ایس دراب شالہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس معاملے کی مکمل انکوائری کریں اور اپنی تفصیلی رپورٹ 15 مئی تک یا اس سے پہلے جمع کرائیں۔