یو این آئی
نئی دہلی//قومی دارالحکومت کے ڈاکٹر رام منوہر لوہیا ہسپتال میں ہفتہ کو ڈینگو بخار سے بچا کیلئے ‘ڈینگیل‘ویکسین کا انسانوں پر ٹرائل شروع کیا گیا۔انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر)اور پنیشیا بایوٹیک کے تعاون سے تیار کردہ ڈینگیئل ویکسین کا یہ تیسرا ‘انسانی ٹرائل’ پورے ملک میں 19 مقامات پر کیا جا رہا ہے۔ دہلی میں صرف ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال کا انتخاب کیا گیا ہے۔ٹیسٹ کے لیے پورے ملک میں 10 ہزار 335 صحت مند افراد کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ان سب کو ڈینگو کی ویکسین دی جائے گی۔ہر مرکز میں 545 افراد ہیں۔ متعلقہ ڈاکٹروں اور محققین نے بتایا کہ کمیونٹی میڈیسن، مائیکروبائیولوجی، بائیو کیمسٹری، پیتھالوجی اور میڈیسن کے شعبے اس ٹیسٹ میں شامل ہیں۔