جموں//جموں شہرمیں ڈینگوبخارکے معاملات سامنے آنے کے پیش نظرجموں میونسپل کارپوریشن نے شہرکے وارڈوں میں تھرمل فوگنگ(جراثیم کش ادویات )کاچھڑکائو مہم شروع کی گئی ہے ۔یہ مہم دوروزقبل اسسٹنٹ کمشنر(اے) جے ایم سی راجیش شرماکی قیادت میں شروع کی گئی تھی۔اس مہم میں شدت لاتے ہوئے جمعہ کے روزجموں میونسپل کارپوریشن کی طرف سے وارڈنمبر 49 اور71 مثلاً توی وہار، نروال،پامپوش کالونی، ملک مارکیٹ ، شنکر نگر، ایس اوایس ہوم لین، راجپوت محلہ ،روی داس محلہ، چکی محلہ وغیرہ جراثیم کش ادویات کاچھڑکائوکیاگیا۔ اس مہم کوآگے بڑھانے میں محکمہ صحت کے ملیریاونگ کاتعاون بھی حاصل رہا۔اس سے قبل میونسپل کارپوریشن نے تھرمل فوگنگ مہم گنگیال ڈگیانہ، نانک نگر، تریکوٹہ نگراورملحقہ علاقوں میں چلائی تھی۔کارپوریشن کی جانب سے شہربھرمیں فوگنگ کیلئے کلینڈربھی تیارکیاہے جس کے تحت مچھرئوں کوبھگانے کے جتن کئے جارہے ہیں۔جموں میونسپل کارپوریشن نے عوام الناس بالخصوص بزرگوں اورالیرجی کے مریضوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تھرمل فوگنگ کے دوران گھروں کے اندررہیں اورساتھ ہی کہاہے کہ شیشوں کوصاف رکھیں، پروٹیکٹیوکپڑے پہنیں، مچھروں کے بھگانے کیلئے انتظام کریں۔