جموں//سرکاری اہلکاروں نے لوگوں سے کہاہے کہ وہ افواہوں پرہرگزکان نہ دھریں کیونکہ حکومت نے جان لیوابیماری سوائن فلو کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں۔یادرہے کہ گذشتہ روز ایک اورشخص سوائن کی فلوکی وجہ سے موت کی آغوش میں چلاگیاتھا ۔اس طرح سے خطہ میں اس جان لیوابیماری کی وجہ سے جان بحق ہونے والے افرادکی تعداد تین ہوگئی ہے۔ڈاکٹرجے پی سنگھ جموال نے کہاکہ افواہوں سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ حکومت نے این آئی این آئی وائرس اورڈینگوکی روکتھام کیلئے ٹھوس اقداما ت اٹھائے ہیں۔اس کے علاوہ جموں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے تھرمل فوگنگ کاسلسلہ شروع کیاگیاہے ۔اب تک مختلف علاقوں میں جموں میونسپل کارپوریشن نے اس مہم کے تحت اب تک وارڈنمبر 49 اور71 مثلاً توی وہار، نروال،پامپوش کالونی، ملک مارکیٹ ، شنکر نگر، ایس اوایس ہوم لین، راجپوت محلہ ،روی داس محلہ، چکی محلہ کے علاوہ گنگیال ڈگیانہ، نانک نگر، تریکوٹہ نگراورملحقہ علاقوں میں جراثیم کش ادویات کاچھڑکائوکیاہے ۔کارپوریشن کی جانب سے شہربھرمیں فوگنگ کیلئے کلینڈربھی تیارکیاہے جس کے تحت مچھرئوں کوبھگانے کے جتن کئے جارہے ہیں۔جموں میونسپل کارپوریشن نے عوام الناس بالخصوص بزرگوں اورالیرجی کے مریضوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تھرمل فوگنگ کے دوران گھروں کے اندررہیں اورساتھ ہی کہاہے کہ شیشوں کوصاف رکھیں، پروٹیکٹیوکپڑے پہنیں، مچھروں کے بھگانے کیلئے انتظام کریں۔