اوڑی /ظفر اقبال/سرحدی قصبہ اوڑی مےںجمعہ کو پولےس نے سلام آباد اوڑی مےں اےن اےچ پی سی ڈےم سے 55سالہ عبدلاحد متو ولد غلام محمد ساکن سنگرامہ سوپور کی لاش برآمد کی۔ چوٹالی بونےار مےں جمعرات کی شام 5 سالہ گلزار احمد ولد شکر دےن بجاڈ نزدےکی ہاپت خاہ نالہ مےں گر گےا اور ابھی تک لاش برآمد نہےں کی گئی۔ اےس اےچ او بونےار فےروز احمد نے کشمےر عظمیٰ کو بتاےا کہ پولےس اور اےس ڈی آر اےف ٹےم نالہ مےں بچے کی لاش تلاش کر رہی ہے۔