ڈیل اسٹین کے اسکیٹ بورڈ اسٹنٹ کے چرچے

کیپ ٹائون //جنوبی افریقا کے سابق فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کے اسکیٹ بورڈ اسٹنٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ جنوبی افریقا کے سابق فاسٹ بولر ڈیل اسٹین اپنے کرکٹ کے دنوں میں اپنی تیز رفتار اور سوئنگ بولنگ سے بلے بازوں کے ہوش اُڑا دینے کی وجہ سے مشہور تھے۔ اب ڈیل اسٹین دُنیا بھر میں موجود شائقینِ کرکٹ کو اپنی اسکیٹ بورڈنگ کی مہارت سے حیران کر رہے ہیں۔ انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد کی جانب سے ٹوئٹر ہینڈل پر ڈیل اسٹین کی نئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ ویڈیو میں ڈیل اسٹین کو اسکیٹ بورڈ پر ایکروبیٹک اسٹنٹ کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ آئی پی ایل فرنچائز کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کو ڈیل اسٹین کے مداح بےحد پسند کر رہے ہیں۔