سرینگر// نیشنل کانفرنس کا کنونشن (ڈیلی گیٹس اجلاس) اتوار کو سری نگر کے شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہورہا ہے۔ 15 برس کے وقفہ کے بعد منعقد ہونے والے اس کنونشن میں قریب 20 ہزار پارٹی ڈیلی گیٹس کی شرکت کا امکان ہے۔پارٹی کے معاون جنرل سیکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کنونشن میں تین قراردادوں کو ڈیلی گیٹس کی تائید سے منظور کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا ’تین قراردادیں تیار کی گئی ہیں جن کو ڈیلی گیٹس کی تائید سے منظور کیا جائے گا‘۔پندرہ سال کے بعد اس ڈیلی گیٹس سیشن کا انعقاد کیا جارہا ہے۔جس میں19 ہزار پارٹی ڈیلی گیٹس کی شرکت طے ہے۔