جموں //ریاستی کابینہ نے 60ہزار سے زائد ڈیلی ویجروں کی مستقلی کے حوالے سے باضابطہ طور پر ایس آر او کو منظوری دی۔اسکے علاوہ 4پولیس افسران کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے عہدوں پر ترقی دی گئی جبکہ دیگر5 آئی اے ایس افسران کو ترقیوں سے نوازا گیا۔وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی صدرارت میں جمعرات کی سہ پہر ساڑے چار بجے ریاستی کابینہ کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ڈیلی ویجروں کی مستقلی کے ضمن میں ایس آر او520کو باضابطہ طور پرمنظوری دی گئی۔کابینہ نے 6انسپکٹر جنرل پولیس کو ترقیوں سے نوزا اور اسکے لئے پولیس میں 6ایڈیشنل ڈائر یکٹر جنرل آف پولیس کے عہدوں کو معرض وجود میں لانے کو بھی منظوری دی۔ جن پولیس افسران کو ترقی دی گئی ان میں منیر احمد خان،جاوید مجتبیٰ گیلانی،عبدالغنی میر،دیپک کمار، آلوک کمار اور سلیمان سلاریہ شامل ہیں۔اسکے علاوہ کابینہ نے 3آئی اے ایس افسروں مکیش کمار گپتا،لوکیش دت جہا،سریش کمار،کے علاوہدو کے اے ایس افسران گلزار حسین اور پیر زادہ حفیظ اللہ شاہ کو ترقی دینے کے احکامات بھی صادر کئے۔کابینہ نے اونتی پورہ،ترال،سوپور،بلاور،بھدرواہ اور بسوہلی کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنروں کی اسامیاں وجود میں لانے کی بھی منظوری دی۔ریاستی کابینہ نے مزید 4خواتین پولیس سٹیشنوں کے احکامات بھی صادر کئے۔ یہ پولیس سٹیشن پلوامہ،کپوارہ،کٹھوعہ اور ڈورہ میں بنائیں جائیں گے۔کابینہ نے اسکے علاوہ پلوامہ میں پی ایچ ای ڈویژن اور زینہ پورہ میں پی ایج ای سب ڈویژن قائم کرنے کے احکامات صادر کئے۔کابینہ نے کمشنر فوڈ سیفٹی بشمول معاون عملہ کی تخلیق عمل میں لائی گئی ہے جوکہ فوڈ سیفٹی و سٹنڈارڑ ایکٹ 2006و ریگولرازیشن 2011کی مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔کابینہ نے جموں کشمیر اکاونٹس(گزیٹیڈ) سروس کے7افسران کو سلیکشن گریڈ پر ترقی دی گئی۔ محکمہ بجلی کے مالیاتی ادارے میں تعینات فائنانشل ایڈوئزر اور چیف اکونٹس افسر ظہور احمد ریشی کو سلیکشن گریڈ کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ کابینہ نے محکمہ بجلی کے کمرشل اینڈ سروئے ونگ کے چیف اکونٹس افسر دھرم پال شرما، ریاستی ویجی لنس کمیشن کے چیف اکاونٹس افسر و فائنانشل ایڈوائزر اجے کمار گپتا، سٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے چیف اکاونٹس افسر و فائنانشل ایڈوائز درشن کمار شرما، ڈی آر ڈی ائے کھٹوعہ کے چیف اکاونٹس افسر و فائنانشل ایڈوائز جگدیش کمار اور محکمہ بجلی کے کمرشل و سروئے ونگ کی چیف اکاونٹس افسر و فائنانشل ایڈوائز دیپشکا شرما کو جموں کشمیر اکاونٹس(گزیٹیڈ سروس) میں16اکتوبر2017سے سلیکشن گریڈ میں شامل کیا۔کابینہ میٹنگ میںضلع سامبا کے وجے پور اور رام گڑھ میں فائر اینڈ ایمر جنسی سٹیشنوں کے قیام کو منظوری دی گئی۔کابینہ اجلاس کے دوران ریاست میں اعلیٰ تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیوں میں منصوبہ بندی ،نگرانی ،تشخیص اور کوالٹی کے نفاذ کیلئے جموں و کشمیر ہائر ایجوکیشن کونسل بل 2017کو بھی منظوری دی گئی ۔کابینہ نے جموں اینڈ کشمیر آیورویدک اینڈ یونانی کی ترمیمی بل 2017اور جموں و کشمیر فشریز بل 2018کو بھی منظور کیاگیا اور یہ دونوں بلیںقانون سازیہ کے آنے والے اجلاس میں پیش ہونگی۔