جموں //وزیر برائے اینیمل شیپ ہسبینڈری ماہی پروری عبدالغنی کوہلی نے آج محکمہ اینیمل ہسبنڈری میں کام کر رہے19ڈیلی ویجروں کو ریگولر ائزیشن کے تقرری نامے تقسم کئے۔یہ ڈیلی ویجرز کافی عرصہ سے محکمہ میں کام کر رہے تھے۔وزیر نے آج یہاں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں ڈائریکٹر پروین گپتا اور دیگر افسران کی موجودگی میں ان ڈیلی وجروں کو تقرری کے احکامات پر دئے۔اس موقعہ پر اپنے خیالات کا ظہار کرتے ہوئے کوہلی نے کہا کہ حکومت محکمہ میں ورک کلچر بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن تعاون دیگی اور ملازموں کے مسایل ترجمانی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔انہوں نے محکمہ کے اہلکاروں کو لگن و تندھی سے کام کرنے کی تلقین کی۔