کشتواڑ//پبلک اوئرنیس فرنٹ نے مقامی ڈیلروں کے تنازعات کو حل کر نے پر زور دیا ہے تا کہ اس کا خمیازہ صارفین کو نہ بھگتنا پڑے۔ فرنٹ چیئر مین شاکر صدیقی نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ محکمہ اور ڈیلروں کے درمیان جاری چپقلش کی وجہ سے راشن کی تقسیم تعطل کا شکار ہو گئی ہے اس لئے ضروری ہے کہ اس مسئلہ کو فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ لوگوں کو غذائی اجناس کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔