نئی دہلی// سیاحت کے مرکزی وزیر الفونس کننتھنم نے پٹرول کی قیمتوں کے بارے میں ایسا بیان دیا ہے جس سے حکومت کی مشکلیں بڑھ سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کار اور بائک رکھنے والے لوگ ہی پیٹرول خریدتے ہیں اور اگر وہ سہولت چاہتے ہیں تو انہیں پیسے دینے ہوں گے۔ بتا دیں کہ ملک بھر میں پٹرول کی قیمتیں تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔کننتھنم نے کہا، "پیٹرول وہی لوگ خریدتے ہیں جن کے پاس کار۔ بائک ہے۔ یقینا وہ بھوکے نہیں مر رہے ہیں۔ جو اس کا خرچ اٹھا سکتے ہیں انہیں پیسے تو دینے ہی ہوں گے۔ ہم یہاں پسماندگان کی فلاح و بہبود کے لئے ، ہر گاؤں میں بجلی دینے کے لئے، گھر بنانے، ٹوائلیٹ بنانے کے لئے ہیں۔ اس پر کافی سارا پیسہ خرچ ہو گا۔ اس لئے ہم ان لوگوں پر ٹیکس لگا رہے ہیں جو اس کے قابل ہیں۔الفونس کننتھنم نے پٹرول کی قیمتوں کے بارے میں ایسا بیان دیا ہے جس سے حکومت کی مشکلیں بڑھ سکتی ہیں۔غور طلب ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں تیزی کی ایک بڑی وجہ مرکزی حکومت کا ایکسائز ڈیوٹی بڑھانا ہے۔ ساتھ ہی ریاستوں کے ذریعہ پٹرولیم مصنوعات پر زیادہ ویٹ وصول کرنے سے بھی قیمتوں میں اچھال آیا ہے۔