ڈوڈہ / ڈوڈہ میں آفات سماوی سے نمٹنے کے لئے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا ،جس میں آفات سماوی سے نمٹنے کے لئے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ضلع کے گھٹ علاقہ میں ایم ایل سی شام لعل بھگت نے این وائی کے/این ایس ایس کے رضاکروں کی جانب سے ڈیزاسٹر تایریوں پر سات روزہ پروگرام کا افتتاح کیا۔پروگرام میں لداخ کے20.رضاکار بھی شرکت کر رہے ہیں۔پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو آفات سماوی جیسے کہ سیلاب، بھونچال ،حادثات وغیرہ سے نمٹنے کے لئے تیار کرنا تھا۔پروگرام راجیو گاندھی نیشنل انسٹیچوٹ آف یوتھ ڈیولپمنٹ تمل ناڑو نے سول ڈیفنس، ایس ڈی آر ایف، ریڈ کراس ،انڈین آرمی، فرائنڈز یوتھ کلب عصر ،ڈائمنڈ یوتھ کلب عصر کے اشتراک سے منعقد کیا گیا ۔پروگرام میں جموں یونیورسٹی بھدرواہ کیمپس ،ڈگری کالج بھدرواہ و دیگران کے ریسورس پرسن بھی شامل تھے۔افتتاحی پروگرام میںشرکت کرنے والوںمیں ایم ایل سی شام لعل بھگت، اے ڈی سی ڈوڈہ محمد حنیف ملک ،خصوصی مدعو بی ڈی او گھٹ یاصر حُسین وانی و دیگر معزز شہریوں نے بھی شرکت کی۔