عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی// وزارت داخلہ(ایم ایچ اے) نے بدھ کو راجیہ سبھا کو مطلع کیا کہ اس کے ہندوستانی سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر (I4C)، ایک خصوصی ونگ، نے ڈیجیٹل گرفتاری کے گھوٹالوں میں ملوث 3,962 سے زیادہ اسکائپ آئی ڈی اور 83,668 واٹس ایپ اکائونٹس کی شناخت اور بلاک کردی ہے۔ایم ایچ اے کے مطابق، یہ جعلی اکائونٹس مبینہ طور پر قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی نقالی کرکے اور متاثرین کو رقم کی منتقلی پر مجبور کرکے لوگوں کو دھوکہ دینے کے لیے استعمال کیے گئے تھے۔مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ سنجے بندی کمار نے یہ معلومات فراہم کیں۔وزیر نے مزید نشاندہی کی کہ 13.36 لاکھ سے زیادہ شکایات میں 4,386 کروڑ روپے سے زیادہ کے مالیاتی اثاثوں کی حفاظت کی گئی ہے۔”28 فروری 2025 تک، 7.81 لاکھ سے زیادہ سم کارڈز اور 2,08,469 IMEIs کو حکومت ہند نے بلاک کیا ہے۔