سرینگر//ڈےجےٹل فائنانشل بےداری پروگرام کے تحت 15 مارچ کو جے اےنڈ کے گرامین بنک قلم آباد کی طرف سے آڈورہ ماﺅرلنگیٹ میں ایک کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقعہ پر الطاف حسین صدیقی اےرےا منےجرجے اےنڈ کے گرامین بنک نے اپنے ایک خاص انداز میں لوگوں سے مخاطب ہو کر بنک و حکومت کی مختلف اسکیموں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ چونکہ اب نوٹ بندی کے بعد کیش لیس (Cashless )سوسائٹی کا قیام اب ناگزیر بن چکا ہے اس کے لیے اب عام لوگ ڈےبٹ کارڈ ، کریڈٹ کارڈ اور کے سی سی کارڑ کا استعمال بڑی آسانی سے کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ لوگ بنک میں اپنا موبائل نمبر دے کر موبائل بےنکنگ کا آغاز بھی کر سکتے ہیں۔ اس کیمپ کو الطاف حسین صدیقی ایریا منیجر جے اےنڈ کے گرامین بنک، زبیر اشرف ڈسٹرکٹ ڈپلومیٹ منیجر نباڑ ، انجینئر تححمےم رسول آئی ٹی منیجر ، بشیر احمد برانچ منیجر شاخ قلم آباد کے علاوہ علاقہ کے سرکردہ شخصیات نے بھی شرکت کی ۔ جن میں فروٹ گرورس اےسو سی اےشن ماﺅر کے صدر حاجی محمد سلطان ڈار ، سماجی کارکن محمد شفیع میر ، عبدل الرشید ملک ، محمد الطاف میر ، محمد افضل لون ، حبیب اللہ ملک اور مشتاق احمد میر نے پروگرام میں شرکت کی ۔