سرینگر// بھارت کی ڈیجیٹل انڈسٹریز کے نمائندوں نے دائریکٹر سنٹر فاریوتھ پراگریس انیشیٹیو عماد مظفر کی قیادت میں ریاستی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقات کی ۔وفد میں سی ای او ڈیجیٹل مارکیٹنگ ٹریننگ کمپنی ڈیجیٹل ودیا پردیپ چوپرا ،سی ای او پیج ٹریفک نونیت کوشل ،سی ای او پش اینگیج روی تریویدی ،سی ای او میرم انڈیا سنجے مہتا اور سی ای او بزنس بلاگگنگ کیروبا شنکر شامل تھے ۔وفد نے وزیر اعلیٰ کو ان اداروں کے بارے میں جانکاری دی اور انہیں500طلباءکو ڈیجیٹل مارکیٹنگ پروگرام کی تربیت سے متعلق آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ نے وفد کو اس کامیاب پروجیکٹ عمل آوری پر مبارک باد دی اور حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔