سرینگر//فائنانشل کمشنر ریونیو اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر جے اینڈ کے لینڈر یکارڈس ماڈرنیزیشن پروگرام ڈاکٹر پون کوتوال نے ریاست میں افسران کی ایک میٹنگ میں ڈیجیٹل انڈیا لینڈ ریکارڈس ماڈرنیزیشن پروگرام کی عمل آوری میں پیش رفت کاجائزہ لیا ۔میٹنگ میں کمشنر ،سروے اینڈ لینڈ ریکارڈ جے اینڈ کے،صوبہ کشمیر کے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں،کنسلٹنٹ جے کے ایل آر ایم پی،کنسلٹنٹ ڈی آئی ایل آر ایم پی اور مسرز رمٹیک سافٹ ویر سالیو شنز پرائیوٹ لمیٹیڈ کے نمائندوں بھی موجو دتھے۔میٹنگ کے دوران یادگار مقامات،حد بندیوں کی جانچ،میناروں اور مال ریکارڈ اوراس کے معیار کا معائنہ کیا گیا۔اس موقعہ پر فائنانشل کمشنر نے تمام متعلقین کو ریکارڈ کے عمل میں سرعت لانے اور اِسے مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت دی۔انہوںنے ریکارڈ کی تکمیل کے لئے مزید افرادی قوت کو بروئے کار لانے پر زوردیا تاکہ چیف سیکریٹری کی طرف سے مقررہ کئے معیاد کے تحت جون 2019ء تک ریکارڈ مکمل کیا جاسکے۔اس دوران ڈاکٹر کوتوال نے کہا کہ لینڈ اینڈ ریونیو ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن اوراس کی تکمیل ایک انتہائی اہم پروجیکٹ ہے جس کا مقصد لینڈ ریکارڈ کی مکمل ڈیجیٹایزیشن کو یقینی بنانا ہے۔