بالاکوٹ//مواصلاتی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مینڈھر کی بالاکوٹ تحصیل کے لوگو ں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔اس علاقے کے لوگ21ویں صدی کے ایسے وقت میں بھی مو با ئل سروس اور انٹر نیٹ خدمات سے محروم ہیں جب ملک کو ڈیجیٹل بنانے کے دعوے کئے جارہے ہیں اورحکومت کئی سکیموں سمیت متعددکام آن لائن کرنے پر زور دے رہی ہے ۔ اس سلسلہ میں سما جی کا رکن ماجد کھٹا نہ نے مر کز ی و ریا ستی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہاکہ سر حدی علا قے کے مکینوں نے موبائل تو خرید رکھے ہیںلیکن وہ انہیں تبھی چلاسکتے ہیں جب وہ کہیں نیٹ روک والے علاقے میں چلے جائیں۔ انہو ں نے کہا کہ بالاکو ٹ تحصیل کے لو گ دور دراز اور سر حدی علا قو ں میں بستے ہیں اور ان کے بچو ں کو اگر کو ئی فا رم بھر نا ہو تا ہے تو وہ دو دن ضا ئع کر کے مینڈھر قصبہ میں آکر یا راجو ری جا کر اپنے فا رم بھر تے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ اس وقت تک ضلع انتظامیہ نے آدھار کارڈ بنوانے کیلئے بالاکوٹ میں کوئی کیمپ بھی نہیں لگایااور یہاں کی عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیاگیاہے ۔ انہو ں نے کہا کہ حکو مت کو فو ری طو ر پر بالاکو ٹ میں مو با ئل ٹا ورنصب کرکے لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے چاہئیں۔انہو ں نے کہا کہ اس وقت تک بالاکو ٹ میں تحصیلدار کی اسا می خالی پڑ ئی ہو ئی ہے جن کو فوری طور پر تعینات کیاجائے ۔ انہو ں نے کہاکہ اگر چند دنو ں کے اندر بالاکو ٹ کے لو گو ں کو بنیا دی سہولیات نہ فر اہم کی گئی تو وہ مخلو ط حکومت کے خلاف احتجاج کر یں گے۔