سرینگر//مالی سال2021-22کے دوران ڈجٹل ادائیگیوں کوفروغ دینے میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے پر جموں کشمیربینک نے ایک اعزازحاصل کیا ہے۔نجی شعبے کے بینکوں میں ادارے نے ڈجٹل لین دین کی دوسری بڑی شرح حاصل کی ہے۔بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر وچیف ایگزیکیٹوافسربلدیوپرکاش نے یہ اعزاز مرکزی وزیرالیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ، ریلویز اور مواصلات اشونی ویشنو سے نئی دلی میں’ڈجٹل پے منٹ اتسو‘ کے دوران وصول کیا۔ اس موقعہ پربینک کے چیف ڈجٹل افسرنویدزرگر بھی موجودتھے۔بینک کے منیجنگ ڈائریکٹروچیف ایگزیکیٹو افسر بلدیو پرکاش نے اس اعزازکوحاصل کرنے کاسہرابینک کے ملازمین کی مسلسل محنت کوقراردیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لئے خوشی کاموقعہ ہے کہ ہم اپنی کوششوں کاثمردیکھ رہے ہیں ،جو ہم ڈجٹل انڈیا کے نظریہ کوحقیقت کاروپ دینے کیلئے کررہے ہیں ۔انہوں نے اس کیلئے بینک کے ہرایک ملازم کو مبارکباددی ۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اس اعزازکے حصول کے بعدہماری ڈجٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کی کوششوں میں مزیداضافہ ہوگا۔