ممبئی//کولکاتا نائٹ رائڈرس کے کھلاڑی منیش پانڈے نے ممبئی انڈینس کے ہاتھوں ملی ہار پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کو اپنی ڈیتھ اوورز کی بولنگ میں وسیع بہتری کی ضرورت ہے ۔اپنا پہلا مقابلہ یک طرفہ انداز میں 10 وکٹ سے جیتنے والی کے کے آر کو ممبئی نے اتوار کو چار وکٹ سے شکست دے دی ۔ کے کے آر کے بولر آخری وقت میں کافی مہنگے ثابت ہوئے اور ممبئی ایک گیند باقی رہتے جیتنے میں کامیاب رہا۔پانڈے نے میچ کے بعد کہا کہ ہم نے پہلے میچ میں بھی ڈیتھ بولنگ میں پریشانی کا سامنا کیا تھا اور اس بار بھی وہی ہوا۔مجھے لگتا ہے کہ اس شعبے میں ہمیں سدھار کی ضرورت ہے ۔ہم نے مسلسل دو میچوں میں آخری اوورز کی بولنگ میں خراب کارکردگی کی اور اب وقت آ گیا ہے جب ہم اس سمت میں بہتری کریں۔ہمیں اس بارے میں سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔کے کے آر کیلئے ناقابل شکست 81 رنز کی اہم اننگز کھیلنے والے بلے باز نے کہا کہ اگر بولر مسلسل یارکر ڈالتے رہیں گے تو بلے باز کو پریشانی ہوگی۔انہوں نے کچھ گیندیں بیکار کیں تو کچھ ہم نے کیں۔لیکن آخر میں مخالف ٹیم نے بہت اچھی کارکردگی کی ۔اس لئے ہمیں اپنی ڈیتھ بولنگ میں اچھی کارکردگی کرنا ہوگی ۔ہمیں اس سے نکلنا ہی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں لگا کہ ہم جیت جائیں گے لیکن ہردک پانڈیا اور نتیش رانا نے بہت اچھی بلے بازی کی۔ہمیں کچھ منصوبہ بندی کے ساتھ بولنگ کرنی چاہیے تھی۔ لیکن ہم واپسی کریں گے ۔ یواین ا ٓئی