زاہد بشیر
گول//آزادی کے امرت مہواتسو کے ایک حصے کے طور پر، جی ڈی سی گول کے این ایس ایس یونٹ، ای بی ایس بی سیل اور ایکو کلب گرین گْول نے محکمہ زراعت کے اشتراک سے مشروم کی کاشت سے متعلق ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔ پروگرام کا مقصد تعلیم یافتہ نوجوانوں کو خود روزگار کے لیے بااختیار بنانا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ ضلع زراعت افسر رام بن روی شرما، ایس ڈی اے او گول نوین شرما نے ماہرین کی ٹیم کے ساتھ کیمپس کا دورہ کیا۔ ایس ایم ایس رام بن سنیل گپتا ریسورس پرسن تھے جنہوں نے اس موضوع پر بحث کی۔ انہوں نے مشروم کی کاشت کے عمل کو آسانی سے سمجھنے کے لیے سمارٹ بورڈ پر ڈیمو پیش کیا۔ پروگرام میں سیلف ہیلپ گروپ گول کے رضاکاروں، کسانوں اور کالج کے طلبانے شرکت کی۔ ۔ نوڈل آفیسر ایپیکلچر فیاض احمد ریشی نے بھی شہد کی مکھیوں کے پالنے کے عمل پر پریزنٹیشن دی۔