کشتواڑ//گورنمنٹ ڈگری کالج کشتواڑ کے ریڈ ربن کلب نے جے اینڈ کے سٹیٹ ایڈز کنٹرول سوسائٹی کے اشتراک سے جمعرات کے روز نوجوانوں کا بین الاقوامی دن منانے کے لئے منشیات کی بدعت کے خلاف اشتہار بنانے کا ایک مقابلہ منعقد کیا ۔کالج کے پرنسپل پروفیسرپون کمار شرما نے شرکا ء کا استقبال کیا اور اس دن کو منانے کی اہمیت اجا گر کی، تاکہ نوجوانوں میں ہر قسم کے منشیات کی بدعت کو کم کیا جا سکے۔ کالج کے مختلف مختلف اسٹریموں اورسمسٹروں کے طلاب نے مقابلہ میں شرکت کی۔ریڈ ربن کلب کے نوڈل افسر نے طلاب کو مقابلہ کے موضوع کی جانکاری دی اور پوسٹر مقابلہ کے قوانین سے متعلق جانکاری دی۔ڈاکٹر منیش کمار، ڈاکٹر مدھو بالا ،پروفیسر وسیم رشید اور پروفیسر اکشے شرما نے مقابلے میں بطور جج فرائض انجام دئے۔بی اے سمسٹر ۔I کی طالبہ شہزادہ شیخ نے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ بی اے سمسٹر ۔IIIکے طالب علم معراج الدین نے دوسری اور بی ایس سی سمسٹر۔I کے طالب علم راحت نبی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔مقابلے کے اختتام پر مقابلے میں شرکت کرنے والے تمام شرکا کو اسناد دی گئی ۔کالج کے پرنسپل پروفیسر پون کمار شرما نے کالج کے ریڈ ربن کلب ، تمام فیکلٹی ممبران اور جے اینڈ کے ایڈز کنٹرول سوسائٹی کا یہ پروگرام منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔