کشتواڑ//عالمی یوم آب کے سلسلے میں گورنمنٹ ڈگری کالج کے شعبہ باٹنی ، این ایس ایس اور این سی سی رضاکاروںنے باغبانی مہم کا اہتمام کیا۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر غلام نبی بلوان مہمان خصوصی تھے جبکہ پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ڈاکٹر شفقت رفیقی نے پروگرام کی صدارت کی۔اس دوران پروفیسر کلدیپ کمار شرما، پروفیسر سریندر سین، پروفیسر لیکھ راج بڈیال، پروفیسریاسین سروال، پروفیسر فیصل کچلو(این ایس ایس کو آرڈی نیٹر)، پروفیسرستیش ٹھاکر(این سی سی کو آرڈی نیٹر)، پروفیسر رومانہ سروال، پروفیسر سریتا، پروفیسر توصیف ترک، پروفیسر شوکت بٹ وغیرہ نے بھی پروگرام میں شرکت کی ۔ اس کے علاوہ این ایس ایس اور این سی سی کے رضاکاروں نے بھی پروگرام میں حصہ لیا۔اپنے خطاب میںغلام نبی بلوان نے کہا کہ پانی اور پودے قدیم دور سے انسانوں کی خدمت کرتے آ رہے ہیں۔انہوں نے طلباء اور اساتذہ کو مخاطب ہوکر کہا کہ ان کوششوں سے کالج کیمپس سب سے زیادہ خوبصورت بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں انسانی بقا کے لئے درختوں کا اہم رول ہے اور درخت ذریعہ معاش کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی نظام میں توازن رکھتے ہیں، اسی طرح پانی اورصاف ہوا بھی انہی کی دین ہے ،یوں درخت انسانوں کو تحفظ فراہم کرنے اور زندگی کو برقرار رکھنے کے لئے ایک ذریعہ ہیں۔ڈاکٹر شفقت رفیقی نے طالب علموں اور کالج کے عملے کے ارکان پر زور دیا کہ شجرکاری کے دن ماحولیاتی توازن کے لئے ان علاقوں میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں۔ انہوں نے کہاکہ کالج کے کیمپس کی ترقی کیلئے این ایس ایس اور این سی سی رضاکاروں نے پوری کوشش کی ہے۔پروفیسر فیصل مشتاق کچلو (این ایس ایس کو آرڈی نیٹر) نے ماحول کے تحفظ میں عوام کے کردار کو اجاگر کیا۔انہوں نے ماحولیاتی توازن کیلئے ان علاقوں میں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے پرزور دیا۔پروفیسر ستیش ٹھاکر (این سی سی کوآرڈی نیٹر) نے زیادہ پودے لگانے کیلئے طالب علموں پر زور دیااور موجودہ عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی تلقین کی۔