حسین محتشم
پونچھ//ڈگری کالج پونچھ میں انڈور کلچرل کم اسپورٹس کمپلیکس (سدبھاونہ ہال) کی مرمتی کا کام مکمل ہونے پر فوج کے افسروں نے اس کا باضابطہ افتتاح کیا گیا۔اس موقع پر ایک نمائشی بیڈمنٹن میچ کا انعقاد کیا گیا۔ افتتاح بریگیڈیئر مدیت مہاجن، کمانڈر، 93 انفنٹری بریگیڈ اور جسبیر سنگھ پرنسپل ڈگری کالج، پونچھ نے سینئر سول اور فوجی معززین کی موجودگی میں کیا۔ اس تقریب میں ڈی ڈی سی کی چیئرپرسن تعظیم اختر، ڈپٹی کمشنر شری وکاس کنڈل، ایس ایس پی شری شفقت حسین نے بھی شرکت کی۔بیڈ منٹن میچ میں کالج کے طلباء اور این سی سی کیڈٹس نے پرجوش شرکت کی، جس نے نوجوانوں کی مصروفیت اور کھیل کے جذبے کی عکاسی کی۔بتا دیں کہ پونچھ بریگیڈ نے 2006 میں ڈگری کالج میں سدبھاونہ ہال تعمیر کیا تھا تاکہ وہاں ثقافتی اور فیگر سرگرمیوں کا انعقاد ہوسکے۔ پونچھ شہر کے قلب میں واقع اس کے محل وقوع اور طلباء برادری کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر تزئین و آرائش کی ضرورت واضح طور پر محسوس کی گئی جس کے بعد پونچھ بریگیڈ کی جانب سے فروری 2025 سے اس کی تزئین و آرائش کا کام شروع کیا گیا تھا اور مئی 2025 میں آپریشن سندھ کے دوران ہونے والے نقصان کو بھی اس عمل کے دوران بحال کیا گیا۔ ہال اب ایک جدید، کثیر المقاصد انڈور سہولت کے طور پر دوبارہ تعمیر ہو گیا ہے جو کھیلوں، فٹنس اور نوجوانوں کی تعمیری مصروفیت کو فروغ دینے کے لئے وقف ہے۔ یہ اقدام سول ملٹری تعاون کو فروغ دینے اور مقامی ترقی کی حمایت میں ہندوستانی فوج کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ تمام حاضرین نے ہندوستانی فوج کی اس کاوش کو خوب سراہا۔