جموں//گورنمنٹ ڈگری کالج پلوڑہ نے25ستمبر کو این ایس ایس دن منایا۔اس دوران این ایس ایس رضاکاروں نے امپھلا میں بڑھاپہ گھر کا دورہ کیا۔اس دوران تقریباً 50 رضاکاروں نے بڑھاپہ گھر کاجائزہ لے کر وہاں پربزرگوں کیساتھ بات چیت کی اس دوران این ایس ایس پروگرام آفیسر رجنی بھگت اور کالج کا عملہ بھی طلباء کے ہمراہ تھا۔رضاکاروں نے بہت سی مشکلات جو کہ بزرگوں کو سامنہاکرنا پڑرہی ہیں کے بارے میں جانکاری حاصل کی اور انہیں یقین دلایا وہ انہیں ہمیشہ مدد کرتے رہیں گے۔این ایس ایس رضاکاروں نے اس کے بعد بڑھاپہ گھر کے کمرے اور ارد گرد دورہ کیا اور انہیں مدد کیلئے پورا یقین دلایا۔کالج پرنسپل آشا گپتا نے این ایس ایس آفیسر کو مشورہ دیا کہ ایک کیمپ منعقد کیا جائے جس میں لوگوں کی رہنمائی کی جائے کہ بزرگوں کی دیکھ بھال کیسے کی جانی چاہئے اور ان کے ساتھ اچھا سلوک کرنا چاہیئے۔