جموں//گورنمنٹ ڈگری کالج جموں سٹی پلوڑہ میں یوم ہندی(ہندی دیوس) منانے کے سلسلے میں مختلف تقریبات کاانعقاد کیاجارہاہے ۔ان تقریبات میں مختلف مقابلے مثلاً مضمون نویسی ، کہانی نویسی اور کوئزوغیرہ منعقدکئے گئے۔ اس کے علاوہ جمعرات کے روز ’’ہندی کارول بطورقومی زبان ‘‘کے موضوع پر سمپوزیم منعقدکیاگیاجس میں کالج کے طلباء نے جوش وجذبے کے ساتھ حصہ لیا۔اس موقعہ پر کالج پرنسپل ڈاکٹر آشاگپتا مہمان خصوصی تھے۔اس دوران پروگرام کی نگرانی پروفیسر سونیتاگپتاکررہی تھیں۔اس موقعہ پر مومن ملک، نکھل، اجیت کمار، اجے کمار، پریانکا، رندھیرسین ، میگھا کٹل، ممتاز،اگنی کول، طارق رشید، روہت کمار، دکشا، تانیہ، بنٹی شرماکی عزت افزائی کی گئی۔