رام بن //ڈگری کالج رام بن میں ’منشیات ایک لعنت‘ اور ’ٹریفک بیداری‘ کے موضوع پر پولیس کی جانب سے تقریری مقابلہ کا اہتمام کیا گیا جس میں رام بن اور گول کالج سے آئے ہوئے 12مقررین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ایڈیشنل ایس پی مشتاق احمد مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ افروزہ جان کو پہلا انعام ملا ، دوسرا انعام سنگیتا شرما جب کہ تیسرا موہنی سمبڑیا نے حاصل کیا۔ کالج کے لیکچرار، اساتذہ اور طلاب کے علاوہ پولیس افسران کی بھاری تعداد وہاں موجود تھی۔ مقررین نے جہاں منشیات کے مضر اثرات کے بارے میں بتایا وہیں ٹریفک قوانین شکنی سے ہونے والے نقصانات کے مختلف پہلوئوں پرسیر حاصل روشنی ڈالی ۔