تھنہ منڈی // گورنمنٹ ڈگری کالج درہال ملکاں میں نیشنل سروس اسکیم یا (این ایس ایس )کی جانب سے صفائی مہم کا آغاز کیا گیا۔این ایس ایس کی جانب سے شروع کردہ مہم کا افتتاح کالج پرنسپل ڈاکٹر شکیل احمد رینہ کی جانب سے کیا گیا جبکہ آزادی کا امرت مہااتسو منانے کے سلسلے میں منعقدہ پروگراموں کے ایک حصے کے طور پر حکومت کی این ایس ایس یونٹ کے ذریعہ کلین انڈیا پروجیکٹ کے تحت بلاک سطح کے ہسپتال درہال میں خصوصی صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ ڈگری کالج درہال کالج کے پرنسپل پروفیسر سمنیش جسروٹیہ نے کلین انڈیا پروگرام کے ایک حصے کے طور پر منعقد کی گئی صفائی مہم میں بڑے پیمانے پر شرکت کرنے میں کالج کے این ایس ایس رضاکاروں کے کردار کی سراہنا کی۔ انہوں نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ملک کو صاف ستھرا اور سرسبز بنانے کے لئے ہندوستان کے تمام شہریوں کی بھرپور شرکت کی جائے۔ ہمیں نالیوں پر تعمیرات یا فضلہ ڈال کر قدرتی نالوں کو بلاک اور روکنا نہیں چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کلین انڈیا پروگرام کا مقصد بیداری پیدا کرنا، لوگوں کو متحرک کرنا اور کچرے کی صفائی میں ان کی شمولیت کو یقینی بنانا ہے، خاص طور پر پورے ملک میں واحد استعمال پلاسٹک کے کچرے کو صاف کرنا ہے۔اس دوران ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بلاک میڈیکل آفیسر درہال ملکاں ڈاکٹر نگینہ کوثر نے رضاکاروں کو اپنی زندگی میں تمباکو یا دیگر منشیات کو کبھی ہاتھ نہ لگا کر ایک مثال قائم کرنے کی ترغیب دی۔ کالج کے این ایس ایس پروگرام آفیسر ڈاکٹر اطہر عزیز رینہ نے بتایا کہ کلین انڈیا پروگرام کے تحت اس صفائی مہم میں 100 سے زیادہ این ایس ایس رضاکار حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کالج کے این ایس ایس رضاکاران کو تفویض کردہ کسی بھی قسم کے سماجی کام کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ این ایس ایس کے رضاکاروں نے پورے ہسپتال کی صفائی کی۔