جموں//ڈگری کالج تھنہ منڈی میں جموں کشمیرانٹرپرینرشپ کی جانب سے بیداری پروگرام کاانعقاد کیا۔اس دوران پروگرام کی صدارت کالج کے پرنسپل ڈاکٹرشکیل احمدرینہ نے کی۔ اس موقعہ پر کمیونٹی آرگنائزر جموں ویرپرتاپ سنگھ سلاتھیہ اور ضلع نوڈل افسرراجوری نے کاروباری یونٹ قائم کرنے سے متعلق لیکچردیئے۔انہوں نے طلباء کوبتایاکہ وہ کس طرح اپنا کاروبارکرسکتے ہیں۔اعجازاحمد نے ریاست جموں وکشمیرکی طرف سے نوجوانوں کوکاروبارشروع کرنے سے متعلق شروع کی گئی سکیموں سے متعلق جانکاری دی۔ڈاکٹرشکیل احمدرینہ نے بھی طلباء کو کاروباری یونٹوں کی اہمیت کے بارے میں روشناس کرایا۔اس سے پہلے پروفیسرسیلم ایازراتھرنے استقبالیہ خطاب پیش کیا۔