ترال// گورنمنٹ ڈگری کالج ترال میںطلاب کیلئے کھیلوں کا کلینڈر جاری کیا گیا۔ منگل کوکالج کے کھیل کے میدان میں تقریب منعقد ہوئی جس میں طلاب نے شرکت کی۔ کالج کے پرنسپل پروفیسر عبدالمجید صوفی نے سال بھر کے کھیل کود کا کلینڈرجاری کرتے ہوئے کہا کہ ادارے میںدرسی او رغیر تدریسی سرگرمیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کالج کے طلاب نے اپنی صلاحیتوں کا نہ صرف تعلیم بلکہ کھیل کود میں بھی بہترین مظاہرہ کیاہے۔ انہوں نے کرکٹ مقابلے کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ کالج انتظامیہ اور عملے کی کوشش ہے طلاب کو بہتر تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ذہنی نشو نما اور صحت مند رکھنے کے لئے کھیل کود میں بھی مواقع فراہم کرنا ہے جس کا سلسلہ کئی سال سے جاری ہے ۔