ترال// گورنمنٹ ڈگری کالج ترال میں قائم شعبہ اگنو کی جانب سے طلاب کیلئے ایک جانکاری کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں مختلف مضامین میں زیر تعلیم طلاب نے شرکت کی ۔ اس موقعہ پر اگنو شعبہ کے زمہ دار ڈاکٹر مسعود مجاز نے کہا کہ علاقے سے تعلق رکھنے والے بارویں جماعت اور گریجویشن مکمل کرنے والے طلباء کیلئے تقریباً تمام اہم کورس متعارف کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل اس مراکز پر یہ مضامین نہ ہونے کی وجہ سے طلاب کو اننت ناگ،پلوامہ یا پھر سرینگر کے مراکز کا رخ کرنا پڑتا تھا ،تاہم اب اگنو انتظامیہ نے کالج میں ہی تمام مضامین کو متارف کیا ہے اور طلاب ان مضامین سے مستفید ہو سکتے ہیں ۔