عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// جموں و کشمیر حکومت نے کشمیر ڈویژن کے تحت آنے والے تمام سرکاری ڈگری کالجوں اور جموں ڈویژن کے سرمائی زون کے لیے موسم گرما کی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ 2026کے گورنمنٹ آرڈر نمبر 234-JKHE) کے مطابق، جو ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، سول سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری کیا گیا، کشمیر ڈویژن کے تمام سرکاری ڈگری کالج اور جموں ڈویژن کے سرمائی زون میں 21 جولائی 2026 سے 2 اگست 2026 تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔یہ حکم، مورخہ 14 جولائی 2026، جموں و کشمیر حکومت کی منظوری کے تحت محکمہ ہائر ایجوکیشن نے جاری کیا ہے۔حکم نامے کی کاپیاں لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری، وزارت داخلہ، جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، ڈائریکٹر کالجز، رجسٹرار، نوڈل پرنسپلز، کشمیر ڈویژن اور جموں ڈویژن کے سرمائی زون کے تمام پرنسپلوں اور دیگر متعلقہ افسران کو بھیج دی گئی ہیں۔