یو این آئی
کولمبو//سری لنکا کے وکٹ کیپر بلے باز نروشن ڈکویلا پر ڈوپنگ ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد غیر معینہ مدت کے لیے پابندی لگا دی گئی ہے۔سری لنکا کرکٹ نے بتایا کہ ڈکویلا پر معطلی فوری طور پر نافذ العمل ہو گی اور اگلے نوٹس تک جاری رہے گی۔ریلیز کے مطابق “سری لنکا اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی جانب سے لنکا پریمیئر لیگ 2024 کے دوران کی گئی جانچ ایس ایل سی کے کھیل کی سالمیت کو برقرار رکھنے کے عزم کا حصہ ہے۔ کھیل کی وزارت کے تعاون سے اور ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے رہنما خطوط کے مطابق شروع کیے گئے اس اقدام کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کرکٹ ممنوعہ مادوں کے اثر سے پاک رہے۔”