جھیل ڈل سے شالیمار گھات کے نزدیک 3خواتین کی لاشیں بر آمد
عاصف بٹ +عارف بلوچ
کشتواڑ +اننت ناگ//ڈکسم کوکرناگ علاقے میں ہفتہ کے روز سڑک کے ایک المناک حادثہ میں نجی گاڑی میں سوار 8افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔مہلوکین میں پولیس کانسٹیبل، 5بچے اور 2خواتین شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ویگنار گاڑی زیر نمبر JK03H 9017 کشتواڑ سے مڑوا جارہی تھی اور اس میں سوار دو کنبوں کے اہل خانہ اپنے کسی مشترکہ رشتہ دار کی شادی میں شامل ہونے جارہے تھے۔دو کنبوں کے افراد صبح8بجے کشتواڑ سے براستہ متی گاورن سنتھن مڑوا کیلئے نکلے اور انہوں نے ژنہ گام وٹہ سر آرمی پوسٹ پر صبح سوا نو بجے انٹری کی تھی۔ساڑھے 12 بجے کے آس پاس یہ حادثہ پیش آیا۔ گاڑی جونہی سیاحتی مقام ڈکسم سے 20 کلو میٹر دور ارشن ویلی ہٹ کے مقام پر پہنچ گئی تو ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر 200فٹ گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 5 بچے،2 خواتین سمیت 8 افراد موقع پر ہی لقمہ اجل بن گئے۔حادثہ کے اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج اور مقامی لوگ جائے حادثہ پر پہنچے اور ریسکو آپریشن شروع کیا۔ تاہم حادثہ اس قدر بھیانک تھا کہ گاڑی پوری طرح تباہ ہوچکی تھی اور اس میں سوار 8 افراد موقعہ پر ہی دم توڑ چکے تھے۔مہلوکین کی شناخت 45 سالہ امتیاز احمد راتھر ولد غلام رسول راتھر ، اسکی 40سالہ اہلیہ افروزہ بیگم، بیٹیاں 12سالہ اریبہ امتیاز،10سالہ انایہ امتیاز،اور6سالہ بیٹا ابان امتیاز کے علاوہ 40 سالہ ریشمہ جان زوجہ ماجد احمد،16سالہ مصیب ولد ماجد احمد اور 8 سالہ مشیل ماجد ولد ماجد احمد ساکنان کشتواڑ کے بطور ہوئی ہے۔امتیاز احمد محکمہ پولیس میں بطور کانسٹیبل کام کرتا تھا اور وہ گذشتہ کئی برسوں سے امام جامع مسجد کشتواڑ کے محافظ رہے۔بچائو کارروائیوں کے دوران لاشوں کو ایس ڈی ایچ کوکر ناگ منتقل کیاگیا، جہاں انکا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔قانونی وطبی لوازمات مکمل کرنے کے بعد نعشوں کو آخری رسومات کیلئے ورثا کو سونپاگیا اور مڑواہ منتقل کیا گیا جہاں انکی اخری رسومات اداکی گئیں۔حادثے کی خبر موصول ہوتے ہی مڑواہ علاقہ میں صف ماتم بچھ گیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں کیس درج کر کے تحقیقات کا عمل شروع کر دیا ہے۔
ایل جی
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے المناک سڑک حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ تعزیتی پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ہے’’ بدقسمت سڑک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاں کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا ہے۔ میر دعائیں غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں‘‘۔ سنہا نے کہاکہ میں نے ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کو تمام ضروری مدد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
تین خواتین کی لاشیں
سرینگر ضلع کے ڈل جھیل علاقے سے ہفتہ کی شام 3 لاشیں برآمد ہوئیں۔پولیس نے بتایا کہ شالیمار گھاٹ کے قریب فورشور روڈ پر ڈل جھیل سے تین لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔جن میں ایک خاتون اور دو بچوں کی لاشیں شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو قانونی اور طبی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ اس سلسلے میںکیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔