سرینگر//ڈپٹی کمشنرسرینگر نے یہاں ضلع سینک ویلفیئربورڈ کی سالانہ میٹنگ کی صدارت کی ۔میٹنگ میں جنرل منیجرڈی آئی سی،اسسٹنٹ کمشنرمال،اسسٹنٹ کمشنرلیبر،ایگزیکیتوانجینئرآراینڈبی،کے علاوہ دیگر پولیس وسابق فوجی افسر شامل تھے۔ میٹنگ کے دوران سینک ویلفیئرسوسائٹی کے صدرڈپٹی کمشنر نے ضلع سینک بھون کے کام کاج کاتفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے سابق فوجیوں اورجنگ کے دوران ہوئی بیوائوں کودرپیش مشکلات پرتبادلہ خیال کیا۔اس موقعہ پرانہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ ضلع سینک بورڈ کوہرممکن سہولیات بہم رکھے گاتاکہ اس کے کام کاج کومضبوط کیاجائے۔ڈپٹی کمشنر نے سابق فوجیوں کے بچوں کیلئے پیرباغ میں 7.44کروڑروپے کی لاگت سے زیرتعمیرہوسٹل کی تعمیر جلدازجلدمکمل کرنے پرزوردیا۔انہوں نے سابق فوجیوں اورحاضر سروس فوجیوں کے مسائل کافوری طورازالہ کرنے پربھی زوردیا۔