محمد تسکین
بانہال // ڈپٹی کمشنررام بن بصیر الحق چودھری اور ایس ایس پی رام بن کلبیر سنگھ نے بانہال اور نویگہ ٹنل کا دورہ کرکے شاہراہ اور سب ڈویژن بانہال میں برفباری سے پیدا ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا اور نویگہ ٹنل پر سب ڈویژن کے افسروں کی ایک میٹنگ میں بجلی پانی اور دیگر سہولیات کی فراہمی اور بحالی کیلئے ضروری ہدایات دیں ۔ اس موقع پر ایس ڈی ایم بانہال رضوان اصغر ، تحصیلدار بانہال امتیاز احمد ، بجلی ، فوڈ سپلائز اور محکمہ آب رسانی کے افسران موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر بصیر الحق چودھری نے اتوار کی شام تک تما سڑکوں اور بجلی کو بحال کرنے کی ہدایت دی ۔ ضلع افسروں کی ٹیم نے قصبہ بانہال کا بھی دورہ کیا اور مختلف معاملات کا جائزہ لیا گیا ۔