سرینگر//ڈپٹی کمشنر ادھم پور نیرج کمارکی دو خواتین کے ساتھ قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انہیں ڈویژنل کمشنر آفس جموں کے ساتھ منسلک کرکے ان کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔ 2010بیچ کے آئی اے ایس آفیسرنیرج کمار جو ڈپٹی کمشنر ادھم پور کے عہدے پر تعینات رہے، کی کچھ قابل اعتراض تصاویر کی گزشتہ روز سے سماجی میڈیا کے ذریعے بڑے پیمانے پر ترسیل کا سلسلہ جاری ہے۔ان تصاویر میں مذکورہ آفیسر کو دو خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔ حکومت نے اس معاملے کا انتہائی سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے نیرج کمار کو فوری طور ڈویژنل کمشنر آفس جموں کے ساتھ منسلک کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔اس سلسلے میںجنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کئے گئے آرڈر زیر نمبر1015-GAD of 2017بتاریخ4اگست2017میں کہا گیا ہے کہ نیرج کمار کے چال چلن کے بارے میں تحقیقات مکمل ہونے تک انہیں ڈویژنل کمشنر آفس جموں کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے۔