ڈپٹی کمشنرکی جامع منصوبہ ترتیب دینے کی ہدایت

Kashmir Uzma News Desk
3 Min Read
 سرینگر//ترقیاتی کمشنر سرینگر سید عابد رشید شاہ نے کل آفیسران کی ایک میٹنگ میں ٹریفک منیجمنٹ کاجائزہ لیا تاکہ ٹریفک نظام میں بہتری لانے کے لئے باہمی تال میل کے ساتھ ایک جامع منصوبہ ترتیب دیا جاسکے۔میٹنگ میں آر ٹی او کشمیر،ایس ایس پی سرینگر ،ایس ایس پی ٹریفک سرینگر سٹی،ایس ایس پی ٹریفک ریورل اور دیگر سینئر آفیسران کے علاوہ پی ڈبلیو ڈی ،ایس ایم سی اورایس ڈی اے کے علاوہ ،ایس ایم سی اورایس ڈی اے کے آفیسران بھی موجود تھے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ سرینگر شہر میں جہانگیر چوک سے برزلہ تک فلائی اوور پر جاری کام،غیر مناسب پارکنگ اورناجائز تجاوزات ٹریفک جامنگ کی بڑی وجوہات ہیں ۔میٹنگ میں یہ جانکاری دی گئی کہ وادی میں 30ہزار کے قریب سومو گاڑیوں کی بے قاعدہ نقل وحرکت کی وجہ سے مسئلہ میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ متعلقہ محکموں کے ساتھ تال میل سے بہتر ٹریفک نظام کے لئے حکمت عملی ترتیب دینے سے ٹریفک جامنگ کے مسئلے پر قابو پایا جاسکتا ہے۔سڑکوںپر غیر قانونی پارکنگ کی حوصلہ شکنی کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ مخصوص جگہوں پر پیڈ پارکنگ سے غیر قانونی پارکنگ کی حوصلہ شکنی ہوسکتی ہے،جس سے ٹریفک کے دبائو کو کم کرنے میںمدد مل سکتی ہے۔میٹنگ میں دیگر اقدامات پر بھی عملدر آمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
 
 
 

غلط پارکنگ کے خلاف مہم

۔ 118موٹر سائیکلوں سمیت 820گاڑیاں ضبط

سرینگر// شہر میںغلط پارکنگ کے خلاف چھیڑی گئی مہم کو جاری رکھتے ہوئے ٹریفک پولیس نے 934افراد کے خلاف کارروائی کی اور 118موٹر سائیکلوں سمیت 820گاڑیوں کو ضبط کیا ۔سڑکوں اور فٹ پاتھوںپر گاڑیاںاور موٹر سائیکل کھڑا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس نے کرن نگر ،لال چوک ،ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ اور جہانگیر چوک میں ایسی سینکڑوں گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا جنہیں غلط جگہوں پر پارک کیا گیا تھا ۔ٹریفک پولیس نے 934افراد کے خلاف کارروائی کرنے کے ساتھ ساتھ  118موٹر سائیکل،199مسافر گاڑیاں ،478چھوٹی گاڑیاں اور143گاڑیوں کو ضبط کیا۔یفک پولیس نے لوگوں سے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ وہ گاڑیوں کو مخصوص پارکنگ جگہوں میں پارک کریں۔ٹریفک پولیس کے مطابق عدالتی احکامات کے ٹھے شروع کی گئی مہم جاری رہے گی اور موٹر وہیکلز ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *