کٹھوعہ// ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ رمیش کمار نے دوسرے وفدبھی ضلع کے متعدد علاقوں بشمول کیسریاں ، گندیال اورنگری کادورہ کیااورجاری ترقیاتی کاموں کاجائزہ لیا۔ کیسریاں گندیال میں انہوں نے دریائے روی پر دولین پل کی تعمیرکے کام کامعائنہ کیا۔1210 میٹرلمبے اس پل پر 166 کروڑروپے کی لاگت کااندازہ ہے ۔اس پل کے مکمل ہونے سے کیریاں ، گندیال ، رام نگراور ملحقہ علاقوں کے لوگوں کوسہولت ملے گی اورمسافت میں 45 کلومیٹرکی کمی آئے گی ۔اس کے علاوہ جموں وکشمیراور پنجاب کے درمیان مسافت کوکم کرنے میں بھی یہ پُل اہم ثابت ہوگا اورپنجاب وجموں وکشمیرکے درمیان سیاحتی سرگرمیوں کوبڑھاوا دینے میں بھی یہ پُل معاون ثابت ہوگا۔ ڈی سی نے ایگزیکٹیوانجینئر کوبی ایم اودفتر کی تعمیرکاکام جلد شروع کرنے کی بھی ہدایات دیں۔