سرینگر//پیرکوشہرکے کئی علاقوں میںقومی صاف ہواپروگرام کے تحت جاری کاموں کا یہاں ڈپٹی کمشنر سرینگراعجازاسد نے اچانک معائنہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے منتخب مقامات پرفوارے لگانے کے کام کامعائنہ کیا۔اس موقعہ پرڈپٹی کمشنر کو بتایاگیا کہ سونہ وار،حضرت بل،بٹہ مولہ،بمنہ،اورکاکہ سرائے ایس ایم ایچ ایس کراسنگ پرفواروں کی تنصیب کا 90فیصدکام مکمل ہوا ہے۔کاکہ سرائے میں فوارے پرہورہے کام کا جائزہ لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنرنے متعلقہ ایجنسی کو کام معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے فوارے کے گردبنی پارک کو جاذب نظر بنانے کیلئے ڈی پی آر بنانے کی ہدایت دی۔شہرمیں شجرکاری مہم شروع کرنے سے متعلق انہوں نے کہا کہ آنے والے برسوں میں شہرمیں ہواکامعیاربہتر ہوگا۔انہوں نے ایگزیکیتوانجینئرلینڈاسکیپ ڈویژن کو پانتہ چھوک میں شجرکاری سے متعلق تفصیلی ڈی پی آر تیار کرنے کی ہدایت دی۔ڈپٹی کمشنر نے زیون کھنموہ کے پہاڑی علاقے میں شجرکاری کیلئے اقدام کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے پہاڑ کے بنجر ٹکڑوں پرسبزہ اُگانے سے متعلق حکام کوطریقہ کارکھوجنے کی تلقین کی۔انہوں نے بمنہ میں ہائی وے پرحج ہاوس کے متصل سڑک کوخوبصورت بنانے کے عمل کو تیزکرنے کی بھی تاکیدکی۔