رام بن//ڈویژنل کمشنر جموں ڈاکٹر من دیپ کے بھنڈاری نے ر ام بن میں وزیر اعلیٰ کے حالیہ دورے کے دوران دئے گئے ہدایات کی عمل آوری کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کا انعقاد کیا۔انہون نے ضلع میں جاری ترقیاتی پروجیکٹوں پر کام کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔اجلاس میں ڈی سی رام بن طارق حُسین گنائی ،ایس ایس پی رام بن موہن لعل، چیف انجینئر صحت عامہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رام بن گورویندجیت سنگھ ،اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو وویک پوری، چیف پلاننگ افسر اوتم سنگھ ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایف سی ایس اور سی اے ،سی ایم او، پی ایچ ای، پی ڈی ڈی ،آر اینڈ بی، پی ایم جی ایس وائی کے ایگزیکٹو انجینئروں،سی ایچ اوکے علاوہ مختلف ضلع و سیکٹورل افسروں نے شرکت کی۔اہم پروجیکٹوں بشمول ٹورسٹ بنگلہ رام بن ،اکھڑال میں بس اسٹیشن کی تعمیر، اشر، راج گڑھ ،پوگل اورراندگلی دھندریٹھ،ماہو میں ٹورسٹ بنگلہ کی تعمیر، ضلع میں ٹرانسفارمر بینک کے قیام،بانہال میں ڈگری کالج کی تعمیر اور مختلف دیگر سکیموںپر ہورہی کام کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے افسروں پر کام جلدی مکمل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان تمام پروجیکٹوں کے لئے فنڈز ریلئیز کئے گئے ہیں۔انہون نے ضلع میں وزیر اعلیٰ کے حالیہ دورے کے دوران لئے گئے فیصلوں پر مدعے وار حالیہ رتبہ کی جانکاری پیش کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے ان پروجیکٹوں کی مناسب مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت دی تاکہ معیاری کام یقینی بنائی جا سکے۔اس سے قبل ضلع ترقیاتی کمشنر نے ترقیاتی کاموں،این ایچ ۔44 اور بانہال سے دھرم تک ریلوے لائن کی تعمیر کا مُختصر جائزہ پیش کیا۔اجلاس کا اختتام کرتے ہوئے ڈویژنل کمشنر نے دفاتر میں ملازموں کی حاضری یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک حاضری سسٹم نصب کرنے کی ہدایت دی۔انہوںنے افسروں سے اپنے ماتحت دفاتر کا باقاعدگی سے دورہ کرنے اور رعام لوگوں کے مسائل حل کرنے کی ہدایت دی ۔